کیا برٹنی اسپیئرز اور سیم اصغری کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

امریکا کی مشہورو معروف پاپ گلوکارہ و اداکارہ برٹنی اسپیئرز اور شوہر سیم اصغری کے درمیان شادی کے محض 14 ماہ کے بعد علیحدگی کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 29 سالہ سیم اصغری نے 41 سالہ برٹنی اسپئیرز پر دھوکہ اور بے وفائی الزام لگایا ہے، انہوں نے کہا کہ وہ کافی عرصے سے علیحدہ رہ رہے ہیں۔

سیم اصغری نے برٹنی اسپیئرزسے طلاق کیلئے کیس فائل کردیا ہے۔

دوسری طرف برٹنی اسپئیرز کا مؤقف ہے کہ انہوں نے کوئی دھوکہ نہیں دیا ہے ہاں البتہ ہمارے درمیان باہمی تعلقات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ ساتھ رہنا مشکل ہے۔

واضح رہے کہ دونوں کی پہلی ملاقات 2016 میں گلوکار کی سلمبر پارٹی میوزک ویڈیو کے سیٹ پر ہوئی تھی اور انہوں نے ڈیٹنگ شروع کی تھی۔

Related Posts