کیلیفورنیا: میٹا کی مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) پر مبنی ایک زبردست فیچر پیش کرنے کا اعلان کردیا۔
دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی کی انڈسٹری میں بھی انقلاب برپا کررہی ہے۔ مائیکرو سافٹ اور گوگل جیسی بڑی ٹکنالوجی کمپنیوں نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس ماڈلز پر کام شروع کر دیا ہے۔
ایسے میں واٹس ایپ کیسے پچھلے رہ سکتا ہے، لہٰذا اس نے بھی ایک نیا فیچر متعارف کروانے کی تیار شروع کر دی جس کے ذریعے استعمال کنندگان مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے من پسند اسٹیکرز بنا سکیں گے۔
یونیسکو نے دنیا بھر کے اسکولوں میں اسمارٹ فونز پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا
کمپنی نے اس فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے اور فی الحال یہ اینڈرائیڈ واٹس ایپ کے بِیٹا ورژن 2.23.17.14 استعمال کرنے والوں کیلیے دستیاب ہے۔
جیسے ہی اس کی آزمائش مکمل ہوتی ہے فیچر کو تمام استعمال کنندگان کیلیے بحال کر دیا جائے گا۔ صارفین کو اسٹیکر کے آپشن میں اس کی اطلاع کردی جائے گی۔
ویب سائٹ پر جاری کی جانے والی ایک تصویر میں اے آئی کے ذریعے اسٹیکر بنانے کے آپشن کی جھلک دکھائی گئی ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی صارف نے ٹیکس میں لکھا ’cat laughiing on a skateboard‘ تو جواب میں واٹس ایپ نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ایک بلی پیش کردی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








