نصیرآباد: ڈیرہ مراد جمالی شرقی میں گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایس ایچ او سٹی سکندر عمرانی کے مطابق علاقہ شرقی میں ٹرانسفارمر جلنے سے بجلی کی تاریں گھر میں گری تھیں۔بجلی کی تاریں گھر میں گرنے سے کرنٹ پھیل گیا اور 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد میں میاں بیوی، دو بیٹے اور 60 سالہ پڑوسی شامل ہے، تمام افراد کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
خواتین کے واش روم میں خفیہ کیمرے نصب کرنیوالا ملزم گرفتار
دوسری جانب نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں بتایا کہ جڑانوالہ واقعے کے دونوں مرکزی ملزمان اب سی ٹی ڈی کی تحویل میں ہیں، بروقت اقدامات پر چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی غیر متزلزل تشویش نے گرفتاری کے تیز عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے ہماری رہنمائی کی اور ہماری ٹیم پر جو بھروسہ کیا گیا اس کے لیے شکرگزار ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








