عمران سمیت جیل میں قید ہر شخص کو انسانی حقوق ملنے چاہئیں، امریکا

تازہ ترین

تازہ ترین

واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان سمیت جیل میں قید ہرشخص کو بین الاقوامی قوانین کے تحت حاصل تمام انسانی حقوق ملنا چاہیے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستانی شراکت داروں کے لیے واضح پیغام ہے کہ جیل میں قید ہرشخص کو بین الاقوامی قوانین کے تحت حاصل تمام انسانی حقوق ملنا چاہیے ہیں۔ یہی بات چیئرمین پی ٹی آئی کے سلسلے میں بھی ہے۔ ان سے متعلق مزید تفصیل پاکستان ہی بتا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایرانی وزیر خارجہ سعودی عرب پہنچ گئے

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ پہلے بیان میں بھی کہا تھا کہ امریکا پاکستان کی نگراں حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ متعدد امور پر پاکستانی نگراں حکومت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں خاص طور پر ایسی صورتحال میں جب نگراں حکومت عام انتخابات منعقد کروانے کی تیاری کررہی ہے۔

Related Posts