نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کا تقرر، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

کوئٹہ: نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کے تقرر کے لئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم میں ہونے والے اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے نامزد کردہ امیدواروں کے ناموں پر غورو خوض کیا گیا، لیکن نگران وزیراعلیٰ کا تقرر نہ ہوسکا اور اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

جڑانوالہ واقعے میں اہم پیشرفت، دونوں مرکزی ملزمان گرفتار

اجلاس میں 6 رکنی کمیٹی کے 4 ارکان شریک ہوئے، وزیراعلیٰ قدوس بزنجواور عبدالرحمان کیتھران نے شرکت نہیں کی۔

رپورٹس کے مطابق اگر پارلیمانی کمیٹی آج رات 12 بجے تک نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کی نامزدگی کیلئے کسی ایک امیدوار پر متفق نہیں ہوسکی تو یہ معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا۔

Related Posts