صدر علوی مستعفی ہوکر خود کو قانون کے حوالے کر دیں، حافظ حمد اللہ

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی مستعفی ہو کر خود کو قانون کے حوالے کردیں۔

صدر عارف علوی کے بیان پر ردعمل میں حافظ حمداللّٰہ نے استفسار کیا کہ صدر صاحب آپ نے بلز واپس بجھوانے کا جو طریقہ کار اپنایا کیا وہ آئینی ہے؟

انہوں نے مزید سوال کیا کہ صدر صاحب بتائیں کیا یہ انوکھا طریقہ آئین کے آرٹیکل 75 کے خلاف ورزی نہیں ہے؟

یہ بھی پڑھیں:

ہمیں پاکستانی ہونے کا حق دیا جائے، پاسٹر جاوید ولیم

پی ڈی ایم ترجمان نے یہ بھی کہا کہ آئینی منصب پر بیٹھ کر غیرآئینی کردار ریاست اور صدارتی منصب کی توہین ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آپ کا یہ غیرآئینی عمل اپنے لیڈر سے سائفر کیس میں وفاداری نبھانے کی بھی ناکام کوشش ہے۔

حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ ثابت ہوتا ہے کہ آپ پاکستان کے نہیں اٹک جیل کے مہمان کے وفادار ہو، آپ کو ایوان صدر میں نہیں ڈینٹل کلینک میں ہونا چاہیے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی مستعفی ہو کر اپنے آپ کو قانون کے حوالے کردیں۔

Related Posts