ہمیں پاکستانی ہونے کا حق دیا جائے، پاسٹر جاوید ولیم

تازہ ترین

تازہ ترین

ہمیں پاکستانی ہونے کا حق دیا جائے، پاسٹر جاوید ولیم
ہمیں پاکستانی ہونے کا حق دیا جائے، پاسٹر جاوید ولیم

کراچی میں تین تلوار کے مقام پر اقلیتی برادری اور سول سوسائٹی کی جانب سے شمعیں روشن کرکے جڑانوالہ واقعے کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا گیا، اس موقع پر لوگوں کی کثیر تعداد نے احتجاج میں شرکت کی۔

پاسٹر جاوید ولیم بھی معذوری کے عالم میں احتجاج میں اظہار یکجہتی کے لئے پہنچے،ایم ایم نیوز سے بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ اس وقت میں اپاہج ہوں، مگر میں چاہتا ہوں کہ میری قوم اپاہج نہ رہے، اسی لئے میں اپنی قوم کے ساتھ کھڑا ہوں۔

پاسٹر جاوید ولیم نے کہا کہ یقینا اس وقت ہم سب یہاں ایک خاص مقصد کے لئے جمع ہیں، فیصل آباد جڑانوالہ میں دو بچوں نے کوئی غلطی کی،جو نہیں کرنا چاہئے تھا، اس کی ہم سخت ترین مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان دو لڑکوں کو اس فعل کے لئے سزا بھی دی جارہی ہے، مگر جو اُن دہشت گردوں نے جو کیا وہ بھی غیر مناسب ہے، 21چرچز کو نذر آتش کیا گیا اور بہت سارے گھروں لوٹنے کے بعد جلا دیا گیا۔

لوگ اپنے گھروں کو چھوڑ کر کھیتوں میں چھپنے پر مجبور ہوگئے، اس وقت اُن کے پاس نہ برتن ہیں، نہ کھانے کے لئے کوئی چیز اور نہ پہننے کے لئے کوئی چیز ہے، توہین کرنے والے دو لڑکوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے، مگر کیا حملہ کرنے والوں کی طرف سے کوئی گرفتار ہوا؟

پاسٹر جاوید ولیم نے کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں، ہمارا شناختی کارڈ ہمیں بتاتا ہے کہ ہم پاکستانی ہیں، اسی لئے ہمیں پاکستانی ہونے کا حق دیا جائے، ہم سب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہوں، ان کی ضروریات پوری کرنے کے لئے قدم بڑھائیں۔

مزید پڑھیں:کراچی میں سانحہ جڑانوالہ کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے بڑا مظاہرہ

آخر میں اُن کا کہنا تھا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے واقعات ہوتے رہیں گے جب تک آپ قدم نہیں اُٹھائیں گے، ہمارے ساتھ انصاف کریں، یہ وطن جتنا آپ کا ہے اُتنا ہمارا بھی ہے، ہم سب ایک ہیں۔

Related Posts