موصل: عراق میں حکام نے اربعین پر پاکستانی زائرین کو مذہبی رسومات کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے مفت ویزوں کا اعلان کیا ہے۔
یہ پیشرفت سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے عراق کے دورے کے چند ہفتوں بعد سامنے آئی ہے۔20 ستمبر تک مملکت میں مفت داخلے کی اجازت ہوگی۔
عراقی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پہلی بار پاکستانی زائرین کا کوٹہ بھی بڑھا کر ایک لاکھ کردیا گیا ہے۔
دریں اثنا یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ زائرین کو سفری سہولت صرف عراقی ایئرلائنز اور پاکستانی ایئرلائنز فراہم کریں گی۔
مزید پڑھیں:کربلا کے متعلق آپ کیا جانتے ہیں؟
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی زائرین کی تعداد ایک لاکھ ہوگی، جنہیں عراقی وزیر داخلہ نے فری ویزا دینے کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








