سعودی ٹورازم اتھارٹی پاکستان میں سفری منصوبہ بندی اور بکنگ کی ایپ نُسُک کا آغاز کرے گی۔ اسلام آباد اور ریاض کے درمیان پروازوں کی تعداد بڑھانے اور سیاحت کو فروغ دینے کے معاہدے پر دستخط کے ایک دن بعد یہ ایپ شروع کی جا رہی ہے۔
تقریب کے منتظمین نے بتایا کہ منصوبہ بندی، بکنگ اور تجربہ کے لیے نُسُک سعودی عرب کا پہلا باضابطہ پلیٹ فارم ہے جو مکہ، مدینہ اور اس سے باہر کے لیے حج یا عمرہ کے سفر کے پروگرام تیار کرتا ہے۔ ای ویزا کے لیے درخواست دینے سے لے کر ہوٹلوں اور پروازوں کی بکنگ تک دنیا بھر کے مسافر نُسُک کی مدد سے مملکت کے پورے دورے کو بآسانی منظم کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
کراچی کے شہری نے چھینی گئی موٹر سائیکل خود برآمد کرلی، ملزمان بھی گرفتار
اس پلیٹ فارم کا آغاز سعودی وزیرِ حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ کریں گے جو اتوار کو ایک وفد کے ہمراہ چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔ اس وفد میں حج و عمرہ، سیاحت اور بین الاقوامی تعاون کے نائب وزراء، سعودی ایئر لائنز کے صدر، سول ایوی ایشن کی جنرل اتھارٹی، اور سعودی ایوی ایشن کے نمائندے شامل ہیں۔
منتظمین کے مطابق کہ پاکستان کی کاروباری برادری کے نمائندے اور حج و عمرہ ٹور آپریٹرز بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) جو لانچ ایونٹ کا اہتمام کر رہا ہے، میں مرکزی قائمہ کمیٹی برائے حج و عمرہ کے کنوینر فرقان عبدالقادر نے عرب نیوز کو بتایا۔ “یہ پلیٹ فارم سعودی ویژن 2030 کا حصہ ہے جس کا مقصد سیاحت میں اضافہ کے ذریعے سعودی عرب کو دنیا کے لیے کھولنا ہے۔”
عبدالقادر نے کہا کہ اس پلیٹ فارم کے اجراء سے سیاحوں کو سعودی عرب کے کئی شہروں تک براہِ راست رسائی حاصل ہو جائے گی جس سے پاکستانیوں کے لیے مملکت کا سفر آسان ہو جائے گا۔
عبدالقادر نے مزید کہا کہ “سعودی ویزا تک رسائی میں آسانی کے علاوہ یہ پاکستان اور سعودی عرب کے لوگوں کے درمیان رابطے میں بھی اضافہ کرے گی جس کے نتیجے میں تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
سعودی ٹورازم اتھارٹی کے مطابق مملکت کے مستقبل کے لیے ترقی کا ایک اہم محرک سیاحت کی ترقی ہے اور ملک کی معیشت کو متنوع بنانے اور تیل پر انحصار کو کم کرنے کے لیے ویژن 2030 کے منصوبے کے مرکز کا ایک اہم ستون ہے۔
سیاحت کے شعبے کی ترقی میں مدد کے لیے وزارتِ سیاحت، سعودی ٹورازم اتھارٹی اور ٹورازم ڈویلپمنٹ فنڈ بہترین بین الاقوامی طریقوں کے مطابق قائم کیے گئے تھے۔
نُسُک ایپ کا اجراء پاکستان اور سعودی عرب کی جانب سے پیر کو دونوں ممالک کے درمیان پروازوں کی تعداد بڑھانے کے معاہدے پر دستخط کے فوراً بعد ہو رہا ہے۔ اس حوالے سے الربیعہ نے کہا ہے کہ اس معاہدے سے سفری اخراجات کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








