صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈاکٹر ثمینہ ملک کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کا ریکٹر مقرر کر دیا۔
ڈاکٹر ثمینہ احمد کی تقرری کا باقاعدہ نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
سعودی وزارت سیاحت پاکستان میں سفری پلاننگ کی ایپ نُسُک کا آغاز کرے گی
صدر مملکت نے ریکٹر کے انتخاب کیلئے گزشتہ ماہ تلاش کمیٹی کی جانب سے بھیجے گئے تین امیدواروں کے انٹرویوز کیے تھے۔
ان تین امیدواروں میں ڈاکٹر ثمینہ ملک، ڈاکٹر محمد الیاس اور ڈاکٹر محمد طاہر خلیلی شامل تھے۔
تینوں امیدواروں کا تعلق انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








