کراچی: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ نگران حکومت اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے یہ بات کراچی میں مزار قائد پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اُن کا کہنا تھا کہ اقلیتی برادری سمیت ہر شہری کے حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے جیسا کہ قائداعظم نے ہمیشہ اقلیتوں کی حقوق کی بات کی۔وزیراعظم نے نظریہ پاکستان کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ وہ اپنی کابینہ کے بعض ارکان کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کے عزم کا اعادہ کرنے کیلئے کراچی آئے۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ نگران حکومت انتخابی عمل کی نگرانی کیلئے مختصر مدت کیلئے اقتدار میں آئی ہے اور آئین کے مطابق اقتدار کی احسن انداز میں منتقلی ہماری کوشش ہو گی۔
نگران وزیر اعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عبوری کومت آئندہ عام انتخابات کے انتہائی شفاف اور غیر جانبدارانہ انداز میں انعقاد کو یقینی بنائے گی جو ہر کسی کو قابل قبول ہوں۔
مزید پڑھیں:محکمہ اوقاف پنجاب کے تحت بین المذاہب ہم آہنگی سمپوزیم
نگران وزیر اعظم نے کہا کہ نگران حکومت انتخابی عمل کو یقینی بنانے کیلئے مختصر مدت کیلئے کام کرے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








