عارف علوی نے بلزپر دستخط نہ کرنیکا بیان پارٹی دباؤ پر دیا، صدر کی مبینہ گفتگو سامنے آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

ہٹ دھرمی ملک کا نقصان، حکومت عوام کی بہتری کیلئے محنت کر رہی ہے۔صدرِ مملکت
ہٹ دھرمی ملک کا نقصان، حکومت عوام کی بہتری کیلئے محنت کر رہی ہے۔صدرِ مملکت

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی مبینہ گفتگو منظرِ عام پر آگئی ہے جس کے مطابق صدر نے آئینی ترمیمی بلز پر دستخط نہ کرنے سے متعلق بیان مبینہ پارٹی دباؤ کے باعث دیا۔

تفصیلات کے مطابق ترمیمی بل سے متعلق ٹویٹ سے قبل سیکریٹری وقار احمد اور صدرِ مملکت کی مبینہ گفتگو سامنے آئی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ صدرِ مملکت نے سیکریٹری سے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ بل منظوری میں آپ بے قصور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

محروم طبقے کی خدمت ہمارا نصب العین ہے۔نگران وزیراعظم

مبینہ گفتگو کے دوران صدرِ مملکت نے یہ بھی کہا کہ ”مجھ پر پارٹی (یعنی پاکستان تحریکِ انصاف) کا بہت زیادہ دباؤ ہے“ جس سے یہ خدشات پیدا ہوتے ہیں کہ صدرِ مملکت کی جانب سے 2 قانونی بلز پر دستخط نہ کرنے سے متعلق بیان حقائق کے منافی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اتوار کی دوپہر 1بج کر 45منٹ پر بل منظوری کے متعلق ٹوئٹر پر اپنا پیغام ارسال کیا۔ ایوانِ صدر کا انٹرنل ونگ دونوں قوانین شام 5 بجے وزیر اعظم آفس بھجوا چکا تھا۔ بلز بند لفافے میں بھیجے گئے تھے۔

ایوانِ صدر سے سبکدوش سیکریٹری وقار احمد نے صدر عارف علوی کو لکھے گئے خط میں کہا تھا کہ یہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ میں نے صدر کی جانب سے دستخط نہ کیے گئے بلز کو روکا، تاہم یہ درست نہیں۔ میری سبکدوشی کا فیصلہ انصاف پر مبنی نہیں ہے۔

Related Posts