ٹھٹھہ: حیدرآباد سے ٹھٹھہ آنے والی وین اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حیدر آباد ٹھٹھہ قومی شاہراہ پر جھرک کے قریب مسافر وین اور ٹرک میں تصادم ہوا، حادثے میں 7 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو جھرک اور سول اسپتال ٹھٹھہ منتقل کردیا گیا ہے، جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہیں۔
دریائے ستلج میں سیلاب سے فصلیں تباہ، پانی مختلف شہروں کی آبادیوں میں داخل
ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہے۔
چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹرمحمد فخرعالم نے ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ سے ٹریفک حادثے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے اور حادثے میں جاں بحق افراد کے ورثاء سے تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔
قبل ازیں پنڈی بھٹیاں کے قریب مسافر کوچ اور وین میں تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی ، اس ہولناک حادثے کے نتیجے میں 20 مسافر جاں بحق اور 14 زخمی ہوئے تھے۔
پولیس کے مطابق مسافر کوچ میں 30 سے زائد افراد سوار تھے جبکہ مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








