لاہور: دریائے ستلج میں بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے سیلابی پانی سے فصلیں تباہ ہوگئیں جبکہ پانی مختلف شہروں کی آبادیوں میں داخل ہو چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں بشمول بہاولپور، بہاول نگر، لودھراں اور عارف والا سمیت دیگر شہروں میں سیلاب کا پانی آبادیوں میں داخل ہوگیا۔ عارف والا اور بہاول نگر میں بھکاں پتن پل کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔
پنجاب پولیس کا پراٹھا مفت نہ دینے پر ویٹر بچے پر بہیمانہ تشدد
پنجاب کے شہروں بشمول چشتیاں، بہاول نگر اور منچم آباد کی دریائی پٹی پر متعدد حفاظتی بند ٹوٹ جانے کے باعث درجنوں آبادیاں پانی میں ڈوب گئیں۔ سیلابی پانی نے فصلوں میں تباہی مچا دی۔
متعدد علاقوں اور درجنوں دیہات میں سڑکیں اور انفرا اسٹرکچر تباہ ہوگیا۔ زمینی راستے ڈوب جانے کے باعث عوام کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ سیلابی پانی نے 22 اسکولوں کو بھی ڈبو دیا۔
صوبائی محکمۂ تعلیم نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعطیلات میں اضافہ کردیا ہے۔ بہاولپور میں دریائی بیلٹ کی متعدد بستیوں سے عوام اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے پر مجبور ہو ہوگئے۔
لودھراں کی متعدد بستیاں سیلاب سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ بورے والا کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث متعدد چھوٹے بند ٹوٹ چکے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








