اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں دائر اپیلوں کی سماعت آج ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی اپیلوں کی سماعت کیلئے ججز بینچ کا تعین کردیا۔ عدالتِ عالیہ کا ڈویژن بینچ عمران خان کی اپیلوں کی سماعت کرے گا۔
کیا سائفر کیس میں جنرل فیض حمید کیخلاف کارروائی ہونے والی ہے؟
دوسری جانب سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اپیلوں پر مزید سماعت آج جاری رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ گزشتہ روز بھی سپریم کورٹ میں مقدمے کی سماعت ہوئی۔
گزشتہ روز سپریم کورٹ نے عمران خان کی اپیلوں پر سماعت کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی سزا معطلی سمیت دیگر اپیلوں پر ہائیکورٹ فیصلہ کرے۔
سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ مناسب یہی ہے کہ ہائیکورٹ کا احترام کرتے ہوئے فیصلے کا انتظار کیا جائے۔ تمام فریقین کو جمعرات کے روز 2 بجے توشہ خانہ کیس میں عدالت میں پیشی کی ہدایت بھی کی گئی۔
حکم نامے میں سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ ٹرائل کورٹ کے اختیارِ سماعت، توشہ خانہ ریفرنس قابلِ سماعت ہونا غور طلب معاملات ہیں، دیکھنا ہوگا کہ توشہ خانہ ٹرائل قانون کے تحت مجوزہ طریقے سے ہوا کہ نہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








