امریکا نے ایک ہی دن میں ویزوں میں تضادات اور مسائل پر21 بھارتی طلبا کو ڈی پورٹ کردیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک ہی دن میں 21 طلبا کا ڈی پورٹ ہونا ویزا سے متعلق بڑھتے ہوئے مسائل کی نشاندہی کرتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق طلباء کو اٹلانٹا، شکاگو اور سان فرانسسکو ائیرپورٹس پر دستاویزات، لیپ ٹاپ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس چیک کرنیکے بعد ڈی پورٹ کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق ڈی پورٹ ہونے والے 21 بھارتی طلبا پانچ سال تک امریکا جانے کے لیے نااہل ہوگئے،
طلبا نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ڈی پورٹ کرنیکی کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی گئی اور ائیرپورٹ پر انٹرویو کے دوران ان سے نامناسب سلوک روا رکھا گیا۔
مزید پڑھیں:سعودی عرب سے ملنے والی گھڑی کی فروخت پر سابق برازیلین صدر کی گرفتاری کا امکان
بھارتی میڈیا کے مطابق طلباء امریکا میں اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند تھے،ڈی پورٹ ہونے والے زیادہ تر طلبا آندھرا پردیش اور تلنگانہ سے تعلق رکھتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








