برازیلیا: سعودی عرب سے تحفے میں ملنے والی گھڑی فروخت کرنےکے الزام میں سابق برازیلین صدر بولسونارو کو گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2021 میں سعودی حکومت کی جانب سے برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو تحفے میں قیمتی گھڑی اورزیورات دئیے گئے تھے۔
تحفے میں ملنے والی قیمتی گھڑی کو بولسونارو کے قریبی ساتھی نے امریکا کے ایک مال میں فروخت کیا تھا جس کی رقم 68 ہزار ڈالرز سابق برازیلین صدر نے وصول کی۔
پیوتن کیخلاف بغاوت کرنے والا ملیشیا سربراہ طیارہ حادثے میں ہلاک
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 68 سالہ بولسونارو کے خلاف فراڈ اورالیکشن میں ہیر پھیر کے الزامات عائد کیے گئے ہیں اور ان کے متعدد ساتھی جیل میں ہیں۔
سابق برازیلین صدر کو انتخابات میں شکست ہوئی اور ان پر 7 سال تک کوئی بھی اہم عہدہ سنبھالنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ سعودی عرب سے ملی قیمتی گھڑی بیچنے کے الزام میں ان کی گرفتاری کا امکان ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








