انٹر بینک میں پاکستانی روپے کی ناقدری، ڈالر کی قیمت 300روپے ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی کمی

کراچی: آج انٹربینک میں پاکستانی روپے کی قدر مزید گر گئی، ڈالر کی قیمت کاروباری تاریخ میں پہلی بار 300 روپے کی نفسیاتی حد کو چھو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں آج ڈالر کی قیمت میں 36پیسے اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت 300روپے کو چھو گئی جو ملکی تاریخ میں ڈالر کی بلند ترین قیمت ہے۔

فاریکس ٹریڈنگ کا کہنا ہے کہ آج ڈالر کی قیمت 299روپے 49 پیسے ہے۔ گزشتہ روز کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 299روپے 75 پیسے تھی۔ کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 299روپے 64پیسے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں ماہ ڈالر کی قیمت میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے۔ نگراں حکومت کی آمد کے ساتھ ہی ڈالر کی قیمت 300روپے کی حد عبور کرنے والی ہے۔

رواں ماہ کی پہلی تاریخ کو ڈالر کی قیمت 287 روپے 54 پیسے جبکہ 16اگست کو 294روپے 93پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔ آج ڈالر کی انٹر بینک قیمت 299روپے 64پیسے ہوچکی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 4اگست کو ہی 298روپے 90 پیسے تک جا پہنچی تھی۔ آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 316روپے کو چھو رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہوگا۔

Related Posts