انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ، نئی قیمت 303روپے ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: پکسا بے)

کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 303 روپے ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 1 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 303 روپے تک جا پہنچی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

ڈالر کی قیمت بڑھنے کی وجہ اسمگلنگ ہے، نگران وزیر خزانہ

یاد رہے کہ اس سے قبل انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی برقرار رہا۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 99 پیسے اضافے سے 301 روپے 99 پیسے پر بند ہوئی۔ انٹربینک کے اس سے قبل سیشن میں ڈالر 301 روپے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب گزشتہ روز تک اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ اضافے سے 315 روپے ہوگیا۔روپے کی ناقدری کا سلسلہ نگران حکومت کی آمد کے بعد سے تسلسل سے جاری ہے۔

قبل ازیں نگران حکومت نے ملک میں غیر ملکی کرنسی کا کام کرنے والے غیرمجاز ڈیلرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا تاکہ ملک میں ڈالر کی بڑھتی قیمت پر قابو پایا جاسکے جو اس وقت 317 پاکستانی روپے کے مساوی ہوچکا ہے۔

وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت 4 روز قبل اجلاس ہوا، جس میں ڈالر کی بڑھتی قیمت اور ملک سے ڈالرز کی بیرون ملک اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔

Related Posts