رواں برس اگست کے دوران پاکستان میں سب سے زیادہ دہشت گردی ہوئی۔رپورٹ

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر افغانستان میں مارا گیا
ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر افغانستان میں مارا گیا

اسلام آباد: پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلیکٹ اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز نے ملک بھر میں دہشت گردی کے متعلق رپورٹ جاری کردی جس میں کہا گیا ہے کہ رواں برس اگست کے دوران سب سے زیادہ دہشت گردی ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق رواں برس اگست کے دوران گزشتہ 9 سال کے دوران سب سے زیادہ دہشت گردی کی گئی۔ صرف اگست کے دوران ملک بھر میں دہشت گردوں نے 99 حملے کیے جس میں 112  افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 87افراد زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم کا بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کا حکم

انسٹیٹیوٹ فار کانفلیکٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2014 کے بعد سے پہلی بار ایک ہی مہینے میں اتنی بڑی تعداد میں دہشت گردی ہوئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دہشت گردی میں اضافے کی وجہ افغانستان پر طالبان کا غلبہ ہے جس کے بعد سے آزادانہ کارروائیاں ہوئیں۔

جب پاکستان نے شمال مغربی قبائلی علاقوں میں ٹی ٹی پی کی شورش کا مقابلہ کیا تو اس دوران خودکش حملوں میں اضافہ نوٹ کیا گیا۔ اگست کے دوران دہشت گردی کے نتیجے میں جان کی بازی ہار جانے والے افراد میں سے زیادہ تر سکیورٹی فورسز کے اہلکار اور عام شہری تھے۔

رپورٹ میں دعویٰ کی ایگا ہے کہ جولائی کے مقابلے میں دہشت گردوں کے حملے میں 83فیصد اضافہ نوٹ کیا یگا جبکہ جولائی میں ریکارڈ کیے گئے دہشت گردی کے حملوں کی تعداد 54رہی۔ جولائی کے 5 کے مقابلے میں اگست میں 4خودکش حملے ہوئے۔

چار میں سے 3 کے پی کے کے قبائلی اضلاع جبکہ 1 کے پی کے میں ہوا۔ 2023 کے پہلے آٹھ ماہ میں 22 خودکش حملوں کے دوران 227افراد جاں بحق جبکہ 497 زخمی ہوئے جبکہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ 

Related Posts