امید ہے الیکشن کمیشن مناسب وقت میں حلقہ بندیاں مکمل کرلے گا۔ نگران وزیر اعظم

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہم آئینی مینڈیٹ سے آگے نہیں بڑھ سکتے، امید ہے کہ الیکشن کمیشن مناسب وقت میں حلقہ بندیاں مکمل کر لے گا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے اسلام آباد میں بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت سرکاری نظام میں بڑی تبدیلی نہیں لاسکتی۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کو بڑھانا ہماری اہم ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مئی سے پہلے واپس کیے گئے ریفرنس آج تک نیب کے پاس ہیں۔چیف جسٹس

گفتگو کے دوران نگران وزیر اعظم نے کہا کہ تمام شعبوں کیلئے بجٹ مختص کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے۔ ہماری توجہ آئی ٹی، معدنیات اور دفاعی پیداوار میں سرمایہ کاری پر مرکوز ہے۔ ہمیں  مختلف شعبہ جات میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ آئین کے تحت مردم شماری کے بعد انتخابات کیلئے حلقہ بندیاں ضروری ہیں۔ پاکستان میں تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کی آزادی حاصل ہے جن میں پی ٹی آئی بھی شامل ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اتحادی ہونے کے باوجود دہشت گردی میں معاونت جیسے الزامات کا سامنا کرتا رہا ہے۔ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے قربانیاں دیں۔ پی ٹی آئی سمیت کسی بھی سیاسی جماعت کو آئینی عمل سے روکا نہیں جارہا۔

انہوں نے کہا کہ ہم انتخابات کیلئے کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔ افغانستان میں اتحادیوں کا چھوڑا گیا اسلحہ آج بھی استعمال کیا جارہا ہے۔ پی ٹی آئی سمیت دیگر سیاسی جماعتیں آئندہ عام انتخابات میں معمول کے مطابق حصہ لیں گی۔ سول اور ملٹری قیادت مل کر آگے بڑھ رہی ہے۔

 

Related Posts