سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں یومِ دفاعِ پاکستان کی مناسبت سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تصویر سے مزین پوسٹر آویزاں کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ملک بھر میں 1965کی جنگ کی مناسبت سے یومِ دفاعِ پاکستان منایا جائے گا۔ کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ 6ستمبر کی مناسبت سے یومِ دفاع مقبوضہ وادی میں بھی منایا جائے گا۔
مئی سے پہلے واپس کیے گئے ریفرنس آج تک نیب کے پاس ہیں۔چیف جسٹس
کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ سری نگر کے مختلف علاقوں میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تصاویر سے مزین پوسٹر چسپاں ہیں جن پر تحریر ہے کہ ”وہ وقت دور نہیں جب کشمیر آزاد ہوجائے گا۔“
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تصویر والے پوسٹرز پر یہ بھی تحریر ہے کہ ”وہ وقت دور نہیں جب کشمیری عوام کو ان کے حقوق دئیے جائیں گے۔ “ اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت اپنا مذموم ایجنڈا ترک کرے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں آج بھی بھارتی فوج کا ظلم و ستم جاری ہے۔ پوسٹرز کے ذریعے بھارت سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر سے اپنا غیر قانونی تسلط ختم کرے اور کشمیری قوم کو حقِ خود ارادیت دے۔
قابض بھارتی فوج نے 6ستمبر کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ریلیاں نکالنے سے روکنے کیلئے اضافی نفری تعینات کی ہے جبکہ مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس آج ہی سے بند کردی گئی ہے جس کا مقصد کشمیریوں کو پاکستان سے اظہارِ یکجہتی سے روکنا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








