نئی دہلی: بھارت کے ممبئی ایئرپورٹ میں لینڈنگ کے دوران ایک مسافر بردار طیارہ پھسلن کے باعث رن وے سے اتر کر تباہ ہوگیا، جس کے باعث اموات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریئل اسٹیٹ ادارے کی زیر ملکیت کینیڈا کی فضائی کمپنی کے بزنس کلاس نجی طیارے میں 5 مسافر اور عملے کے 3 ارکان موجود تھے جو آندھرا پردیش سے ممبئی پہنچا تھا۔
طیارے کا اگلا حصہ زمین سے ٹکرانے کے بعد آدھا حصہ تباہ ہوگیا۔ دونوں پائلٹس شدید زخمی ہوگئے تھے جب کہ مسافروں کو بھی معمولی چوٹیں آئیں جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ممبئی ایئرپورٹ کے رن وے پر بارش کے باعث پھسلن تھی جس کے باعث طیارہ لینڈنگ کے بعد سنبھل نہ پایا اور180 ڈگری کے زاویے پر گھوم کر رن وے سے اتر گیا۔
مزید پڑھیں:بابری مسجد کی جگہ بنایا گیا رام مندر جنوری میں کھول دیا جائے گا
حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ طیارہ مکمل طور تباہ ہوگیا۔ رن وے کو بند کرنے کے بعد تمام پروازوں کو گوا اور احمد آباد کی طرف موڑ دیا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








