اسلام آباد/کراچی: وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین مولانا انوار الحق، سینئر نائب صدر وفاق،ناظم اعلی وفاق المدارس مولانا محمد حنیف جالندھری، مولانا عبدالستار شاہ،مولانا سعید یوسف، مولانا صلاح الدین، مولانا امداداللہ یوسف زئی، مولانا حسین احمد، مولانا قاضی عبدالرشید،مولانا عبدالمنان، مولانا حسین احمد،اور دیگر نے مستونگ میں جمعیت علماء اسلام کے رہنماء اور پی ڈی ایم کے ترجمان مولانا حافظ حمد اللہ پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے اسے ملکی امن وامان کو سبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔ رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس حملے میں ملوث عناصر کو فی الفور گرفتار کرکے نشان عبرت بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ باجوڑ اور اس قسم کے دیگر سانحات کے ذمہ داران کے خلاف اگر فوری ایکشن لیا جاتا تو آئے روز ایسے واقعات رونما نہ ہوتے۔
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے جمعیت علماء اسلام کے قائدین سے رابطہ کرکے اظہار ہمدردی کیا۔
مزید پڑھیں:مستونگ، قومی شاہراہ پر گاڑی کے قریب دھماکے سے حافظ حمداللہ سمیت 4افراد زخمی
نیز قائدین وفاق المدارس العربیہ نے حافظ حمد اللہ اور دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور ملک بھر کے اہل مدارس و مساجد اور عام مسلمانوں سے بھی خصوصی دعاؤں کی اپیل کی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








