ایشیاء کپ: پاکستان اور سری لنکا کا میچ بارش کے سبب روک دیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ایشیاء کپ: پاکستان اور سری لنکا کا میچ بارش کے سبب روک دیا گیا
ایشیاء کپ: پاکستان اور سری لنکا کا میچ بارش کے سبب روک دیا گیا

ایشیا کپ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو میں کھیلا جانے والا جسے سیمی فائنل کی حیثیت حاصل ہے، بارش کے سبب روک دیا گیا ہے۔

جب میچ کو بارش کے باعث روکا گیا اُس وقت تک پاکستان نے 27.4 اوورز کے کھیل میں 5 وکٹ پر 130 رنز بنالیے تھے، محمد رضوان اور افتخار احمد پچ پر موجود تھے۔

پاکستان نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ بارش کی وجہ سے میچ کو 45 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا تھا۔

کولمبو میں مسلسل بارش کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار ہوا، تاہم بارش رکنے کے بعد ساڑھے 4 بجے ٹاس کیا گیا۔

مزید پڑھیں:ایشیا کپ، پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

فخر زمان نے آج بھی مایوس کُن آغاز فراہم کیا اور صرف 4رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، جبکہ عبد اللہ شفیع نے ففٹی اسکور کی۔ بابر اعظم 29رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، جبکہ محمد حارث صرف 3رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ جبکہ محمد نواز بھی 12رنز بناکر چلتے بنے۔

Related Posts