ایشیا کپ: پاکستان نے سری لنکا کوجیت کیلئے 253 رنز کا ہدف دیدیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ایشیا کپ: پاکستان نے سری لنکا کوجیت کیلئے 253 رنز کا ہدف دیدیا
ایشیا کپ: پاکستان نے سری لنکا کوجیت کیلئے 253 رنز کا ہدف دیدیا

کولمبو: پاکستان نے ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں سری لنکا کو 253 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان نے کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں مقررہ 42 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کے لیے 253 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

عبداللہ شفیق اور محمد رضوان نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں، عبداللہ شفیق 52 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد رضوان نے 86 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔

پاکستان نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔بارش کی وجہ سے میچ کو 45 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا تھا۔

کولمبو میں مسلسل بارش کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار ہوا، تاہم بارش رکنے کے بعد ساڑھے 4 بجے ٹاس کیا گیا۔

مزید پڑھیں:ایشیاء کپ: پاکستان اور سری لنکا کا میچ بارش کے سبب روک دیا گیا

فخر زمان نے آج بھی مایوس کُن آغاز فراہم کیااور صرف 4رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، جبکہ عبد اللہ شفیع نے ففٹی اسکور کی۔ بابر اعظم 29رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، جبکہ محمد حارث صرف 3رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ جبکہ محمد نواز بھی 12رنز بناکر چلتے بنے۔

Related Posts