30 طلبا کو لے جانے والی کشتی دریا میں الٹ گئی،ریسکیو آپریشن جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

30 طلبا کو لے جانے والی کشتی دریا میں الٹ گئی،تلاش جاری
30 طلبا کو لے جانے والی کشتی دریا میں الٹ گئی،تلاش جاری

ہندوستان میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب 30 طلبا کو لے جانے والی کشتی دریا میں الٹ گئی، ریسکیو ٹیموں نے ڈوبنے والوں کی تلاش میں آپریشن کا آغاز کردیا ے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاست بہار کے ضلع مظفر پور کے دریا میں ایک کشتی الٹ گئی جس میں 30 افراد سوار تھے۔ کشتی میں زیادہ تر تعداد معصوم طلباء کی تھی۔

امدادی کارروائیوں کے دوران 20طلباء کو دریا سے ریسکیو کرلیا گیا، تاہم 10 سے زائد طلبا دریا میں دور تک بہہ گئے جن کی تلاش میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیں:بھارت میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ، اموات کا خدشہ

عینی شاہدین کے مطابق کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے جس کے باعث کشتی الٹ گئی،اس دریا کو عبور کرنے کے لیے مقامی افراد کشتی کا استعمال کرتے ہیں۔

Related Posts