سعودی عرب میں غداری کے الزام میں گرفتار کئے گئے 2 فوجی اہلکاروں کے سر کو قتل کردیا گیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سنگین الزامات ثابت ہونے پر سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا۔
پائلٹ لیفٹیننٹ کرنل ماجد بن موسیٰ اور چیف سارجنٹ یوسف بن رضا نے فوجی حیثیت میں کئی بڑے جرم کیے، دونوں ملزمان کو ستمبر2017 میں فوجی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔
سعودی وزارت دفاع کے مطابق ابتدائی فیصلے کے بعد انہیں عدالت میں اپیل کا حق دیا گیا تاہم دونوں ملزموں کے اعتراف جرم اور تمام شواہد دیکھنے کے بعد اور قانونی تقاضوں کے مطابق ان کے خلاف فیصلے جاری کیے گئے۔
دونوں اہلکاروں کو ملک سے بغاوت، قانون کی حکم عدولی،قومی اتحاد پامال کرنے اور انتشار پھیلانے کے اقدامات کے علاوہ بطور فوجی اپنے حلف کو توڑنے پر سزا سنائی گئی تھی۔
مزید پڑھیں:30 طلبا کو لے جانے والی کشتی دریا میں الٹ گئی،ریسکیو آپریشن جاری
واضح رہے کہ دونوں فوجیوں کو طائف میں سزائے موت دے دی گئی، فیصلے کے نفاذ کے لیے شاہی حکم جاری کیا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








