پاکستان میں غیر قانونی تارکین وطن کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے، نگراں وزیراعظم

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں غیرقانونی تارکین وطن کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے جسے آنا ہے ویزا لے کر آئے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کہا کہ پاکستان میں غیرقانونی طور پر آنے والے افراد کے لیے کوئی جگہ نہیں، بغیر ویزا آنے والے افراد کو واپس بھیج دیا جائے گا جسے بھی یہاں آنا ہے وہ ویزا لے کر آئے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ کا میں اعلان کروں تو وہ غیر قانونی ہوگا، آپ لوگ مجھے غیرقانونی کام کی طرف راغب نہ کریں۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف مارکیٹ کنٹرول کمیٹیاں بحال کردی گئی ہیں، کیا اسمگلنگ پہلے سے نہیں ہو رہی تھی، میں مغل بادشاہ نہیں ہوں کہ دس سیاست دانوں اور دس بیورو کریٹس کو لائن میں کھڑا کر کے گولیاں مار دوں ہاں یہ ضرور ہے کہ ہم کسی خوف کے بغیر کام کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے کی گئی نیب ترامیم کالعدم قرار

فواد حسن فواد اور احد چیمہ کی تعیناتی پر انہوں نے کہا کہ یہ دونوں افسران اعلیٰ سول سرونٹس ہیں ان کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہو وہ کسی جماعت کے عہدے دار ہیں۔

بجلی کے دو سو یونٹس پر ریلیف کے حوالے سے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ ںے کہا کہ اس حوالے سے فیصلہ کل کریں گے۔

آج سپریم کورٹ کی جانب سے نیب ترامیم بل کی کچھ شقیں کالعدم قرار دینے پر وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ میں فیصلے پر فی الوقت کچھ نہیں کہہ سکتا جب وزرات قانون رائے مانگے گی تو دیں گے۔

Related Posts