حکومت بلز میں ٹیکس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔سراج الحق کا مطالبہ

تازہ ترین

تازہ ترین

بار بار حکمرانی کرنے والی جماعتوں نے عوام کو مایوسی اور محرومی دی۔سراج الحق
(فوٹو: آن لائن)

لاہور: امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق نے حکومت سے بجلی اور گیس بلز میں ٹیکس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس لاہور کے باہر دھرنے کے آخری روز خطاب کرتے ہوئے امیر جماعتِ اسلامی نے کہا کہ پی پی پی، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) آئی ایم ایف کی غلامی کیلئے ایک پیج پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پی آئی اے کی پرواز خطرناک حادثے میں بال بال بچ گئی

خطاب کے دوران امیر جماعتِ اسلامی نے کہا کہ ہمارا مسئلہ زرداری کی طرح بلاول یا نواز شریف کی طرح مریم نواز کو وزیر اعظم کے عہدے تک پہنچانا نہیں بلکہ مہنگائی میں جلتی قوم کو اس سے بچانا ہے۔

 سراج الحق نے کہا کہ حکومت مہنگائی ختم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے۔ اگر یہ اقدامات نہ اٹھائے گئے تو جماعتِ اسلامی اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرے گی۔ حکومت بلز میں شامل ٹیکس بھی فوراً واپس لے۔

انہوں نے کہا کہ جماعتِ اسلامی غریبوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ جو لوگ ان کا میٹر کاٹے گا، اس کے ہاتھ توڑ دئیے جائیں گے۔ نئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے بڑی توقعات وابستہ کیے ہوئے ہیں کہ وہ ظلم کا محاسبہ کریں گے۔

 

Related Posts