کم قیمت پر دودھ فروخت نہیں کرسکتے، ڈیری فارمرز دودھ کی قیمتوں میں کمی کا معاملہ عدالت لے گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: دودھ کی قیمتوں میں کمی کے خلاف ڈیری فارمرز نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

ڈیری فارمز کی جانب سے دودھ کی قیمت 180 روپے فی کلو مقرر کرنے کے اقدام کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

ڈیری فارمرز کے وکیل منصف جان نے درخواست گزاروں کی جانب سے کہا کہ کمشنر کراچی نے بغیر مشاورت دودھ 180 روپے فی کلو فروخت کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا، یہ نوٹیفکیشن غیرقانونی ہے اس کو کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ کراچی کے چاروں ڈی سی اور سرکاری ڈپارٹمنٹ نے دودھ کی قیمت 196 سے 200 روپے فی کلو مقرر کی، کمشنر کراچی نے بغیر مشاروت کے 180 کا نوٹیفکیشن جاری کیا، ہمیں باڑھوں سے دودھ 200 کا مل رہا ہے، 180 کا کیسے فروخت کرسکتے ہیں؟

پاکستان اسٹیل مل کو بند کرکے ایکسپورٹ پروموشن زون بنایا جائے، وزیر نجکاری

کمشنر کراچی سے تمام ڈیری فارمرز نے ایک کلو دودھ کا ریٹ 229 روپے مقرر کرنے کا کہا تھا، کمشنر کراچی نے اپنی من مانی کر کے نوٹیفکیشن جاری کردیا، کم قیمت پر دودھ کی کوالٹی بھی متاثر ہوگی۔

بعدازاں عدالت نے سندھ حکومت، کمشنر کراچی اور دیگر کو 2 نومبر کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کر لیا۔

Related Posts