قانونی دستاویزات رکھنے والے افغان مہاجرین پاکستان میں رہ سکتے ہیں، نوٹیفکیشن جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: قانونی دستاویزات رکھنے والے افغان شہریوں کو پاکستان میں عارضی رہنے کی اجازت دینے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

پاکستان سے غیر قانونی غیرملکیوں کے انخلا کا عمل جاری ہے، تاہم قانونی دستاویزات رکھنے والے افغان باشندوں کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں، کیونکہ دستاویزات رکھنے والے افغانوں کو عارضی طور پر پاکستان میں رہنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پی او آر یا اے سی سی کارڈز کے حامل افغان مہاجرین پاکستان میں رہ سکتے ہیں، قانونی دستاویزات رکھنے والے افغان مہاجرین کو تحفظ حاصل ہوگا۔

چیچن سربراہ نے فلسطینی مزاحمت کی حمایت کردی، فوج فلسطین بھیجنے کی پیشکش

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کے آئندہ فیصلے تک رجسٹرڈ افغان مہاجرین عارضی طور پر قیام کرسکتے ہیں۔ نوٹیفکیشن میں متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو گرفتار نہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ حکومت نے غیرقانونی مقیم غیر ملکی تارکین وطن کو یکم نومبر 2023 تک پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔

Related Posts