حماس اور لبنان کے بعد شام نے بھی اسرائیل پر حملے شروع کردئیے جس سے ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد 1 ہزار 200 سے تجاوز کرگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لبنان کی تنظیم حزب اللہ نے حالیہ بم حملے میں سرائیلی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا جو مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ حماس نے اسرائیل پر راکٹ اور فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
حماس کا حملہ شیطانی عمل، امریکا یہودی جمہوریہ اسرائیل کے ساتھ ہے۔جوبائیڈن
گزشتہ 5روز سے جاری آپریشن القدس طوفان میں اسرائیلیوں کی ہلاکتیں 1200 سے زائد جبکہ 3000 کے لگ بھگ اسرائیلی زخمی ہوئے۔ اسرائیلی فورسز کا کہنا ہے کہ شام نے کھلے علاقوں میں راکٹ گرائے۔
دوسری جانب یمن کی انصار اللہ تحریک نے اپنے سربراہ سید عبدالمالک بدر الدین الحوثی کے توسط سے امریکا کو دھمکی دی ہے کہ اسرائیل کی مدد کیلئے اگر امریکا اس جنگ کا حصہ بنا تو یمنی شہری بھی فلسطینیوں کا دفاع کریں گے۔
عالمی خبر رساں ایجنسی (رائٹرز) کی رپورٹ کے مطابق شام کی جانب سے اسرائیلی زمین پر شیل گرنے کے بعد اسرائیلی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے شیلز فائر کیے تاہم کسی بھی کارروائی میں جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل حماس کی میزائل فائرنگ کے جواب میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 900 سے تجاوز کر گئی۔
ہفتے کی صبح حماس کی جانب سے 7 ہزار میزائل فائر کیے جانے کے بعد سے اسرائیل کا جنگی جنون عروج پر ہے۔ وحشیانہ بمباری سے 900سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 4ہزار 600 زخمی ہوگئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








