جماعت اسلامی کے زیر اہتمام اسلام آباد میں قومی فلسطین کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری فلسطین کو فوری طور پر آزاد ریاست تسلیم کرے اور فریقین کو مذاکرات کی میز پر لایا جائے۔
کانفرنس کے اختتام پر جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بیت المقدس کو آزاد فلسطین ریاست کا دارالحکومت تسلیم کیا جائے، اسرائیلی جارحیت کو روکنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
غزہ پر بمباری: کولمبیا نے اسرائیلی سفیر کو پاگل قرار دے کر ملک بدر کر دیا
اعلامیہ میں کہا گیا کہ غزہ میں خوراک، ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، اقوام متحدہ اسرائیل کے ہاتھوں غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو رو کے۔
قومی فلسطین کانفرنس کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ عالمی برادری اسرائیل پر دباؤ ڈال کر مزید بمباری رکوائے، فریقین کو مذاکرات کی میز پر لایا جائے۔
مشترکا اعلامیہ کے مطابق مسلم دنیا مل کرعالمی فلسطین فنڈ قائم کرے، پاکستان مسئلہ فلسطین پر سیاسی کر دار ادا کرے، جنگی جرائم کے ذمے داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت ہے، فلسطینی تنازع کا حقیقی اورپائیدار حل تلاش کیا جائے۔
کانفرنس کے دوران امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں فلسطین کے نکتے پر ایک ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








