پی ایس او سے معاملات طے، پی آئی اے کی پروازیں معمول پر آنیکا امکان

تازہ ترین

تازہ ترین

پی آئی اے کی پروازیں
پی آئی اے کی پروازیں

پی آئی اے کی پروازیں معمول پر آنے کا امکان ہے۔ قومی ائیر لائن کے پی ایس او سے معاملات طے پا گئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن (پی آئی اے) اور پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے معاملات طے پا گئے جس کے بعد آئندہ چند روز میں قومی ائیر لائن کو ایندھن سپلائی کی مقدار میں اضافہ شروع ہوجائے گا۔

کمشنر کراچی نے سبزیوں کی قیمتوں کی نئی فہرست جاری کردی

قومی ائیر لائن کی متاثرہ پروازوں کا شیڈول جلد معمول پر آسکے گا۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی ایس او نے قومی ائیر لائن کی مالی مشکلات کے پیشِ نظر کریڈٹ کی سہولت میں توسیع اور قرضوں کی حد میں 50کروڑ کا اضافہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

آر ایم بی کا استعمال چین سے تجارت میں سہولت فراہم کرے گا۔ اسٹیٹ بینک 

قبل ازیں پی آئی اے نے 15ارب روپے کی قرضوں کی حد پوری کردی۔ حکام کا کہنا ہے کہ 27ا کتوبر کو دو طرفہ مذاکرات میں کریڈٹ کی حد میں اضافے کا فیصلہ ہوا۔ مالی بحران اور ایندھن کی کمی کے باعث تاحال پی آئی اے کا شیڈول متاثر رہا ہے۔

ملکی و بین الاقوامی سطح پر مزید 59 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ 2 ہفتے سے جاری ایندھن کے بحران کے باعث 17 روز میں پی آئی اے کی 597 پروازیں اڑان بھرنے میں ناکام رہیں۔ جمعہ کی سہ پیر پی آئی اے نے 10کروڑ روپے ادا کردئیے۔

 

Related Posts