کیا نیٹ فلکس کی سیریز باڈیز کا دوسرا سیزن بھی پیش کیا جائے گا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

نیٹ فلکس کی سیریز باڈیز کو حال ہی میں پیش کیا گیا جو وقت میں سفر اور تحیر و تجسس کے باعث اسٹریمنگ پلیٹ فارم میں سب سے زیادہ دیکھی گئی سیریز میں شامل ہوگئی۔

برطانوی کرائم تھرلر سیریز کو 19 اکتوبر 2023 کو ریلیز کیا گیا جس میں 4 مختلف ٹائم لائنز نظر آتی ہیں جس میں جاسوس 4 ہلاکتوں سے نمٹتے نظر آتے ہیں۔ پہلے سیزن کے اختتام پر مداحوں نے ہمیشہ کی طرح یہ سوال کیا ہے کہ کیا نیٹ فلکس پر اس کا دوسرا سیزن بھی آئے گا؟

یش راج فلمز کی ویب سیریز ’دی ریلوے مین‘ نیٹ فلکس پر نشر ہوگی

باڈیز اسی نام کے ڈی سی ورٹیگو کامک اور گرافک ناول پر مبنی ہے جسے سی اسپنسر نے تحریر کیا جبکہ یہ سیریز مختلف ادوار میں 4 جاسوسوں کی زندگیوں پر مبنی ہے جو 1890، 1941، 2023 اور 2053 سے تعلق رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

نومبر میں نیٹ فلکس پر کون سی فلمیں پیش کی جائیں گی؟

چاروں جاسوس ایک ہی مردہ جسم سے ٹھوکر کھا جاتے ہیں جس سے ایک دلچسپ اسرار جنم لیتا ہے جو کئی دہائیوں پر محیط ہے۔ چاروں جاسوس پراسرار قاتل کی شناخت سامنے لانے کیلئے انتھک محنت کرتے ہیں۔

کاسٹ

سیریز میں اماکا اوکافر نے سہارا حسن، جیکب فورچون نے بطور چارلس وائٹ مین، ساحرہ ہاس نے بطور آئرس میپل ووڈ، کائلی سولر نے ایلفرڈ ہلنگ ہیڈ، اسٹیفن گراہم نے بطور ایلیاس مینیکس اور ٹام مدرزڈیل نے بطور گیبریل ڈیفو اپنے اپنے کردار نبھائے ہیں۔

سیزن 2 کی آمد کا امکان

بدقسمتی سے باڈیز سیریز کے کسی سیزن 2 کی آمد کا امکان نہیں کیونکہ باڈیز کو نیٹ فلکس پر محدود سیریز کے طور پر درجہ دیا گیا ہے۔ اس لیے سیزن 2 کی آمد خارج از امکان قرار دی جاسکتی ہے۔

اس لیے جیسا کہ پہلے بیان کیا جاچکا، باڈیز کے سیزن 2 کی آمد کے متعلق کچھ نہیں کہاجاسکتا کیونکہ یہ پہلے ہی ایک محدود سیریز کے طور پر نامزد ہے۔ تاہم نیٹ فلکس میں ہمیشہ یہ امکان رہتا ہے کہ سیریز کو اینتھالوجی سیریز کے طور پر واپس لایا جائے۔

سیزن 2 کا پلاٹ کیا ہوگا؟

اگر نیٹ فلکس سیریز باڈیز کا سیزن 2 منظرِ عام پر لایا جائے تو وہ پہلے سیزن کا تسلسل ہو سکتا ہے۔ ممکن ہے کہ اسے ایک الگ ٹائم لائن یا کسی اور دنیا میں فلمایا جائے تاہم ایسا اینتھالوجی سیریز کے طور پر ہی ایسا کیاجاسکتا ہے۔

ریلیز کی تاریخ کیا ہوگی؟

بفرضِ محال اگر باڈیز سیریز کا دوسرا سیزن منظرِ عام پر آتا ہے تو اس کیلئے 2025 کی ابتدا میں کسی تاریخ کی امید کی جاسکتی ہے۔

Related Posts