نگران وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا، گیس کی قیمتوں پر فیصلہ ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا جس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کل کریں گے جس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی توثیق کی جائے گی۔ ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال بھی کیا جائے گا۔

پی ایس او سے معاملات طے، پی آئی اے کی پروازیں معمول پر آنیکا امکان

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی جائے گی۔ گیس کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کے متعلق ای سی سی فیصلے کی توثیق کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

موسم سرما میں گیس کس وقت ملے گی؟

وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران افغان پناہ گزینوں سمیت غیر قانونی تارکینِ وطن کی اپنے اپنے ممالک کو واپسی کے حوالے سے پیشرفت پر بھی گفت و شنید ہوگی جبکہ وفاقی کابینہ کو غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف آپریشنز پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

کابینہ اراکین کو آپریشنز کے نتائج سے آگاہ کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ نومبر میں مذاکرات کے ایجنڈے پر بھی آگہی دی جائے گی۔ ملک بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر غور بھی وفاقی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔ 

Related Posts