کوہلی نے ٹنڈولکر کا زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ برابر کر دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کوہلی نے ٹنڈولکر کا زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ برابر کر دیا
کوہلی نے ٹنڈولکر کا زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ برابر کر دیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے سابق بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کا ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ برا بر کر دیا۔

جنوبی افریقا کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرکے کوہلی نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں ٹنڈولکر کا ریکارڈ برابر کیا۔

کوہلی کی ون ڈے سنچریوں کی تعداد 49 ہوگئی ہے، انہوں نے یہ سنگ میل 289 ویں میچ میں عبور کیا۔

سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے 289 ون ڈے میچز میں 13ہزار 600 سے زیادہ رنز ہوگئے ہیں، ان کے ون ڈے کیریئر میں 49 سنچریاں اور 71 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

ذکاء اشرف نے فخر زمان کے لئے بڑے انعام کا اعلان کردیا

ٹنڈولکر نے ون ڈے میں سب سے زیادہ 18ہزار 426 رنز بنائے،جس میں 49 سنچریاں اور 96 نصف سنچری شامل تھیں۔

اس سے قبل سچن ٹنڈولکر نے 463 ون ڈے میچز میں 49 سنچریاں اسکور کی تھیں۔

Related Posts