لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی جانب سے قومی ٹیم کے جارحانہ بلے باز فخر زمان کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا گیا ہے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے بعد فخر زمان سے فون پر بات بھی کی اور ان کی جارحانہ بلے بازی پر ان کی تعریف کی۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے آئندہ میچوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا، ان کا کہنا تھا کہ امید ہے آپ ایسی مزید اننگز بھی کھیلیں گے۔
واضح رہے کہ آج ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 35 ویں میچ میں پاکستان نے ڈک ورتھ لوئس (ڈی ایل ایس) میتھڈ کے تحت نیوزی لینڈ کو 21 رن سے شکست دے دی۔
قومی ٹیم کے بلے باز فخر زمان نے 81 گیندوں پر 126 رن کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 11 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔ فخر زمان نے شاہد آفریدی کا ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا قومی ریکارڈ بھی برابر کردیا۔
فخر زمان نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں متعدد ریکارڈز اپنے نام کر لیے
فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63 گیندوں پر 9 چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے کیرئیر کی 11 ویں سنچری بنائی جو ورلڈکپ میں ان کی پاکستان کی طرف سے تیز ترین سنچری ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








