آسٹریلیا نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 36 ویں میچ میں 33 رن سے شکست دے دی۔
انگلینڈ نے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت پہلے آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
آسٹریلیا کی ٹیم 49.3 اوور میں 286 رن بنا کر پویلین لوٹ گئی اور انگلینڈ کو جیت کے لیے287 رن کا ہدف ملا۔
آسٹریلیا کی جانب سے مارنس لبوشین 71 رن بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، ان کے علاوہ کیمرون گرین47، اسٹیو اسمتھ 44 اور مارکس اسٹوئنس نے35 رن بنائے، ایڈم زیمپا 29 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
ڈیوڈ وارنر نے 15، ٹریوس ہیڈ نے 11، پیٹ کمنز نے 10 اور جوش انگلس نے3 رن بنائے، مچل اسٹارک 10 رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عادل رشید اور مارک ووڈ نے دو دو وکٹیں لیں، لیئم لیونگسٹن اور ڈیوڈ ولی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
287 رن کے ہدف کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 48.1 اوور میں 253 رن پر آؤٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس نے 64 اور ڈیوڈ ملان نے 50 رن کی اننگز کھیلی۔معین علی نے 42، کرس ووکس نے 32 اور ڈیوڈ ولی نے 15 رن بنائے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








