لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف مظلوم کشمیری یومِ شہدائے جموں آج منارہے ہیں۔ حقِ خودارادیت کے حصول تک شہدا کا مشن جاری رکھنے کا عہد کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق 6 نومبر 1947 کے روز ڈوگرہ فوج نے جموں سے پاکستان ہجرت کرنے والے لاکھوں مسلمان اور مظلوم کشمیریوں کو شہید کردیا تھا جس کی یاد میں ہر سال اسی روز یومِ شہدائے جموں منایا جاتا ہے۔
کچھ قوتیں پاکستان اور افغانستان کے تعلقات خراب کرنا چاہتی ہیں، علامہ طاہر اشرفی
وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کا کہنا ہے کہ کشمیری قوم شہدائے جموں کے مقدس مشن کو جاری رکھے گی جبکہ 6 نومبر 1947 کے روز مسلمانوں کا قتلِ عام ایک جامع منصوبہ بندی کے تحت ہوا۔
آزاد کشمیر کے وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی میں کیے گئے اس قتلِ عام میں پٹیالہ فورسز، آر ایس ایس اور دیگر ہندو انتہا پسند جتھے شامل تھے جس کا مقصد کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنا تھا۔
چوہدری انوار الحق نے کہا کہ شہدا کے مقدس مشن کی تکمیل کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں اور وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔ ہم ڈوگرہ فوج کے ہاتھوں مسلمانانِ جموں کی نسل کشی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج یومِ شہدائے جموں کے موقعے پر شہید ہونے والے کشمیریوں کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ آج کا دن یومِ شہدائے جموں کی یاد میں اور اس تجدیدِ عہد کے ساتھ منائیں گے کہ شہدا کے مشن کو جاری رکھا جائے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








