پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم سے متعلق پھیلائی جانے والی افواہیں بالکل بے بنیاد ہیں، ٹیم متحد ہے کوئی لڑائی نہیں ہوئی،کرکٹ دشمن فضول کہانیاں اڑا رہے ہیں۔
چیئرمین پی سی بی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ورلڈکپ کے دوران بھارت گئے تھے، ٹیم متحد ہے اور کھلاڑیوں میں کوئی اختلاف نہیں، دعا ہے کہ ٹیم کامیاب ہو، ورلڈکپ میں کارکردگی کے حوالے سے ٹیم اور قیادت میں تبدیلی کا فیصلہ ٹیکنیکل کمیٹی کریگی۔
اُنہوں نے کہا کہ میں نے انضمام الحق کو بلایا لیکن انہوں نے آنے سے پہلے ہی استعفیٰ دے دیا، انہوں نے کہا کہ ہمارے اوپنر نیکمال کی کارکردگی دکھائی ہے، ہمارے کرکٹرز کو بہت کم پیسے ملتے ہیں۔
ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ تجویز ہے کہ پی ایس ایل کے علاوہ کسی ایک لیگ میں کرکٹرز کو کھیلنے کی اجازت دیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








