حارث رؤف کلکتہ کے مقامی اسپتال منتقل۔۔۔

تازہ ترین

تازہ ترین

حارث رؤف کلکتہ کے مقامی اسپتال منتقل۔۔۔
حارث رؤف کلکتہ کے مقامی اسپتال منتقل۔۔۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی پسلی میں کھنچاؤ کے بعد انہیں کلکتہ کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُن کا ایم آر آئی کرایا گیا ہے۔

حارث رؤف پسلی میں کھنچاؤ کی وجہ سے بنگلورو میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بھی گراؤنڈ سے باہرگئے تھے، انہیں پسلی میں درد اور کھنچاؤ محسوس ہو رہا تھا۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا مقامی اسپتال میں آیم آر آئی کرایا گیا۔ رپورٹ زیادہ خطرناک نوعیت کی نہیں آئی ہے اور یہ معمول کا ٹیسٹ بتایا جارہا ہے۔

ذرائع کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف میچ میں ابھی وقت ہے اور امید ہے وہ جلد مکمل صحت یاب ہوجائیں گے۔

شاہد آفریدی کو پی سی بی میں کونسا بڑا عہدہ ملنے والا ہے؟

خیال رہے کہ ہفتے کو پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف آخری اور اہم میچ کھیلنا ہے، یہ میچ جیتنا پاکستان کے لئے انتہائی اہم ہے۔

Related Posts