پرانے دور کے الہ دین اور اس کے جادوئی چراغ کے متعلق بڑے چھوٹے سبھی نے سن رکھا ہے اور اس کی محیر العقول داستانیں ہر ایک نے پڑھ رکھی ہیں، آئیے ہم آپ کو آج کے جدید زمانے کے زندہ الٰہ دین کے بارے میں بتاتے ہیں، تاہم جدید دور کے اس الہ دین کے پاس جادوئی چراغ نہیں بلکہ جادوئی قالین ہے، جس پر وہ حیران کن انداز میں سفر کرتا ہے۔
بھارتی شہر گروگرام سے تعلق رکھنے والے کیون کول الہ دین کی طرح کپڑے پہننا پسند کرتے ہیں اور اس کی نقل اتارتے ہیں۔ انہیں اکثر سڑکوں پر اپنے ’جادوئی قالین‘ پر گھومتے اور راہگیروں کو سلام کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
جہاں لوگ کیون کول کے اس انداز سے لطف اندوز ہوتے ہیں وہیں لوگوں کو ان کے قالین کو دیکھ کر حیرت ہوتی ہے جو بظاہر ہوا میں اُڑ رہا ہے اور انکے اشارے پر چل رہا ہے۔
Reddit پر شیئر کی گئی ویڈیو میں الہ دین کے لباس میں ملبوس مسٹر کول دراصل سڑکوں پر اسکیٹ بورڈ پر سوار نظر آتے ہیں جبکہ اسی انداز میں وہ ایک دکان سے آئس کریم لیتے ہوئے بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔
خیال رہے یہ کلپ جو اصل میں جنوری 2022 میں شیئر کیا گیا تھا،Reddit پر دوبارہ شیئر کیا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








