ورلڈکپ: بنگلادیش کے ہاتھوں سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست

تازہ ترین

تازہ ترین

بنگلادیش نے سری لنکا کو آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 38 ویں میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

بنگلادیش نے نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے بنگلادیش 279 رن بنائے، سری لنکا کی ٹیم 50 ویں اوور کی تیسری گیند پر 279 رن بنا کرپویلین لوٹ گئی۔

سری لنکا کی جانب سے ڈی سلوا نے 34 اور مہیش تھیکشانا نے 22 رن کی اننگ کھیلی۔چراتھ اسالنکا نے 108 رن کی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ سدیرا سمارا وکراما 41 اور نسانکا 41 رن بنا کر نمایاں رہے۔

تاریخ میں پہلی بار انٹرنیشنل کرکٹ میں کسی بیٹر کو ٹائم آؤٹ ہونے پر مخالف ٹیم کی اپیل پر آؤٹ دیا گیا۔سری لنکا کے اینجیلو میتھیوز بغیر کوئی گیند کھیلے آؤٹ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق اینجیلو میتھیوز ٹوٹا ہوا ہیلمٹ لے کر میدن میں آگئے تھے جس کے بعد لنکن کرکٹر نے میچ میں فیلڈ امپائر کو قائل کرنے کی کوشش کی مگر انہوں نے اجازت نہیں دی۔

حارث رؤف کلکتہ کے مقامی اسپتال منتقل۔۔۔

بنگلایش کے کپتان شکیب الحسن سمیت کھلاڑیوں کی جانب سے ٹائم آؤٹ کا کہہ کر آؤٹ کرنے کی اپیل کی، امپائر نے اینجیلو میتھیوز کو ٹائم آؤٹ کی بنیاد پر آؤٹ قرار دے دیا۔

Related Posts