کلکتہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑی شاپنگ کے لئے نکل پڑے

تازہ ترین

تازہ ترین

کلکتہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑی شاپنگ کے لئے نکل پڑے

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے سلسلے میں قومی کرکٹ ٹیم بھارت میں موجود ہے، 8 گروپ میچز کھیلنے کے بعد پاکستان کرکٹ اسکواڈ کا آج مکمل آرام کا دن ہے۔

آرام کے دن قومی کرکٹرز نے موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے ہوٹل کے قریب واقع مال میں شاپنگ کی، اسامہ میر، محمد حارث، وسیم جونیئر و دیگر شاپنگ کیلئے  چلے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹرز نے مانی اسکوائر سے مختلف چیزوں کی خریداری کی، اس موقع پر شاپنگ مال میں موجود افراد پاکستانی کرکٹرز کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔

مال میں موجود افراد نے پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں اور اگلے میچ کیلئے قومی کرکٹرز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ورلڈکپ: افغانستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 292 رنز کا ہدف دیدیا

یاد رہے کہ پاکستان نے ورلڈکپ میں اپنے آخری گروپ میچ میں ہفتے کو اہم مقابلے میں انگلینڈ کے خلاف میچ کھیلنا ہے۔

Related Posts