قومی ٹیم کے بلے باز احمد شہزاد نے ٹی ٹین لیگ کھیلنے سے انکار کردیا۔
احمد شہزاد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابوظبی ٹی ٹین لیگ میں کھیلنے سے انکار کردیا ہے، پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں اور پاکستان ٹیم میں واپسی کے لیے کو شش کرتا رہوں گا۔
احمد شہزاد نے کہا کہ ٹی ٹین لیگ کھیلنے کے لیے این اوسی دینے پرپی سی بی کا شکریہ اور بنگلہ ٹائیگرزکا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھےکھیلنےکی آفرکی۔
آسٹریلیا کے خلاف سیریز کھیلنے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم لاہور سے روانہ
قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں میری پرفارمنس کو تسلیم کرنے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








