معیشت بہتر یا ابتر؟ پاکستان کی عالمی کریڈٹ ریٹنگ ٹرپل سی برقرار

تازہ ترین

تازہ ترین

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ٹرپل سی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ساتھ یہ بھی کہا ہے  پاکستان کو بیرونی فنڈنگ کی ضروریات کے بلند خطرات کا سامنا ہے۔

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ مارچ میں موجودہ قرض پروگرام ختم ہو جائے گا جس کے بعد پاکستان کو آئی ایم ایف سے نئے پروگرام کے لیے مذاکرات کرنے پڑیں گے۔

بجلی چور اب بچ کے دکھائیں، صدر نے سخت قانون کی منظوری دے دی

فچ کی جانب سے کہا گیا کہ اس حوالے سے تاخیر اور غیر یقینی کے خطرات موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کے موجودہ پروگرام میں مضبوط کارکردگی دکھائی ہے۔

فچ نے مزید کہا ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات فروری میں شیڈول کے مطابق ہونے کا امکان ہے۔

Related Posts