صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کریمنل لا ترمیمی آرڈیننس 2023 جاری کردیا۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے کریمنل لا ترمیمی آرڈیننس 2023 جاری کردیا ہے، آرڈیننس کا مقصد پاکستان پینل کوڈ 1860 کے سیکشن 462 (O) میں ترمیم کرنا ہے۔
طالبان حکومت پاکستان میں دہشت گردی کی براہ راست ذمے دار ہے، جان اچکزئی
کمپنیوں کو بجلی چوری کے واقعات کی ایف آئی آرز درج کرانے میں مشکلات کا سامنا تھا، نئے آرڈیننس کے تحت بجلی چوری کے واقعات قابل دست اندازی جرم ہوں گے۔
صدر مملکت عارف علوی نے آرڈیننس آئین کے آرٹیکل 89 ایک کے تحت جاری کیا، آرڈیننس سے شعبے میں ہونے والی تقریباً 590 ارب کی بجلی چوری پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








