طالبان حکومت پاکستان میں دہشت گردی کی براہ راست ذمے دار ہے، جان اچکزئی

تازہ ترین

تازہ ترین

نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ افغانستان دہشتگردی کا مرکز بنتا جا رہا ہے، پاکستان اپنے شہداء کے خون کے ایک ایک قطرے کا بدلہ لے گا۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران جان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغان باشندوں کو بھائیوں کی طرح عزیز رکھا، پاکستان نے ترقی اور وسائل پر بوجھ برداشت کرتے ہوئے 50 لاکھ افغان مہاجرین کو 4 دہائیوں سے زائد پناہ دی۔

انسانیت سوز حرکت “زارا” کو مہنگی پڑگئی

گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کے واقعے میں فوجی جوانوں کی شہادت پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان کا 9 /11 گزشتہ روز کیا گیا۔ پاکستان اپنے تمام شہداء کے خون کے ایک ایک قطرے کا بدلہ لے گا، دہشتگردی میں ملوث تمام افراد، تنظیموں اور ان کے سہولت کاروں کو عبرت کا نشان بنا دیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی تعلقات میں افغانستان کو ہمیشہ فوقیت دی لیکن افسوس افغانستان دہشتگردی کا مرکز بنتا جا رہا ہے، افغانستان میں طالبان کی انتظامیہ ان کارروائیوں کی براہ راست ذمہ دار ہے، انہیں اپنی پوزیشن واضح کرنا ہوگی۔ طالبان اپنی غیر ذمہ داری سے دنیا میں اپنا تشخص خراب کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد بزدل اور بد بخت ہیں، دہشت گرد اسلام کے دشمن ہیں، دہشت گرد مسلمانوں کواپنی دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان گیریژن میں دہشت گردوں کے حملے کا مقابلہ کرتے ہوئے 23 بہادر جوان شہید ہوئے جبکہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران دو جوان شہید ہوئے۔

Related Posts